ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار 705 ہو گئی
اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار 705 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1356 نئے کیسز سامنے آگئے۔
ملک بھرمیں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے1 ہزار 356 نئے کیسز کے ساتھ مجموعی تعداد 57 ہزار705 ہو گئی۔ سندھ 22 ہزار 934 کیسز کے ساتھ سرفہرست ، پنجاب میں 20 ہزار654 ، خیبرپختونخواہ میں 8 ہزار 80 ، اسلام آباد میں 1 ہزار 728 ، بلوچستان میں 3 ہزار 468 ، گلگت بلتستان میں 630 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 211 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 اموات ہوئیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 197 ہو گئی۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 408 اموات ہوئیں۔ پنجاب میں 352، سندھ میں369 ،بلوچستان میں41، اسلام آباد میں17 ،گلگت بلتستان میں 8 اورآزاد کشمیر میں 2 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 38 ہزار 194مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 407 کی حالت تشویشناک ہے۔ اب تک 18 ہزار 314 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں7 ہزار 252 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھرمیں اب تک 4 لاکھ 90 ہزار 908 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔