ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح کم ہوکر 1.37 فیصد رہ گئی
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کا پھیلا مزید کم، مثبت کیسز کی شرح 1.37 فیصد رہ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 افراد انتقال کرگئے، 603 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے مجموعی اموات 28 ہزار 300 جب کہ کیسز 12 لاکھ 65 ہزار 650 تک پہنچ گئے۔ ایک روز کے دوران 43 ہزار 786 ٹیسٹ کیے گئے۔