ملک بھر میں وائرلیس انٹرنیٹ سروس کل شام تک بند رہے گی
اسلام آباد(92نیوز)ملک بھر میں وائرلیس انٹرنیٹ سروسز دس محرم کی شام تک بند رہے گی تاہم لینڈ لائن انٹرنیٹ سروسز کو بند نہیں کیا جارہا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں دس محرم کو وائرلیس انٹرنیٹ سروسز بند ہونگی،وائرلیس انٹرنیٹ سروسز حکومت کی ہدایت پر بند کی جارہی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق لینڈ لائن انٹرنیٹ سروسز کو بند نہیں کیا جارہا،دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی اےسے مطالبہ کیا تھا کہ ملک بھرمیں وائرلیس انٹرنیٹ سروسز کو دس محرم تک معطل کیا جائے۔