ملتان ، سیزنل انفلوئنزا کے مزید 4 کیسز سامنے آ گئے
ملتان ( 92 نیو ز) ملتان میں سیزنل انفلوئنزا کے وار جاری ہیں ۔ نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوئنزا کے مزید 4 کیسز سامنے آ گئے ۔چاروں مریض آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ موذی وائرس 60 روز میں 63 زندگیاں نگل چکا ہے۔
سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں 289 مریض نشتر اسپتال رپورٹ ہوئے ، جن میں سے 141 مریضوں میں اس موذی وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ جن میں سے 63 مریض انتقال کر گئے۔
جاں بحق ہونے والے 43 مریضوں میں سیزنل انفلوئنزا کی تصدیق ہوئی ، جبکہ 20 مریضوں کی رپورٹ منفی آئی۔
ذرائع کے مطابق نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوئنزا کے زیر علاج مریضوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔