ملتان : خواتین سے زیادتی کرنیوالا جعلی عامل گرفتار
ملتان(92نیوز)ملتان میں خواتین سے زیادتی کرنے والا جعلی عامل گرفتارکر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان سے خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والا جعلی عامل گرفتار کر لیا ہے ۔
پولیس کے مطابق جعلی عامل خادم حسین نے سو سے زائد خواتین سے زیادتی کا اعتراف کر لیاہے ۔
ملزم خواتین کو مختلف قسم کے تعویز دینے کے بہانے اپنے آستانے پر بلاتا اور پھر ان سے زیادتی کرتا ۔
ذرائع کے مطابق جعلی عامل زیادتی کے بعد ان کو دھمکیاں بھی دیتا تھا کہ اگر انہوں نے کسی کو بتایا تو وہ انہیں عمل کے ذریعے راکھ کردیگا۔