ملتان : بارشوں کے باعث چھتیں اوردیواریں گرنے سے بچی سمیت 2 افراد جاں بحق
ملتان(92نیوز)جنوبی پنجاب کے اہم شہر ملتان میں بارشوں کے باعث مکانوں کی چھتیں اوردیواریں گر گئیں جس میں ایک بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق جنوبی پنجاب میں بارشوں اور آندھی نے ایک بار پھر تباہی مچادی ہے ۔ ملتان میں آندھی اور طوفان کے باعث لوگوں کے گھروں کی چھتیں گرگئیں ہیں ۔ چھتوں کے گرنے سے ایک معصوم بچی سمیت دو افرادجاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ سات افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ ریسکیواہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔