Friday, September 20, 2024

ملتان:پولیس کارروائی میں 2ایرانیوں سمیت 4افراد گرفتار

ملتان:پولیس کارروائی میں 2ایرانیوں سمیت 4افراد گرفتار
March 31, 2016
ملتان(92نیوز)ملتان کے علاقے پیر کالونی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے چاہ بہار سے تعلق رکھنے والے دو ایرانیوں سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق راکے کمانڈر کی گرفتاری کے بعد سکیورٹی اداروں کی طرف سے ملک بھر میں آپریشن میں تیز ی آگئی ہے اور غیر ملکیوں اور را کے ایجنٹوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ زوروشور سے جاری ہے ۔ ملتان میں سکیورٹی فورسز نے آج خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں ایران کے علاقے چاہ بہار سے تعلق رکھنے والے دوایرانیوں سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار افراد کو سکیورٹی اداروں نے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔