ملا اختر منصور کی ہلاکت سے پاکستان کا مصالحتی کردار مجروح ہوا: رستم شاہ مہمند
پشاور (92نیوز) معروف تجزیہ کار رستم شاہ مہمند نے کہا ہے کہ ملااختر منصور کی ہلاکت کے نتیجے میں امن عمل کو نقصان پہنچے گا۔ پاکستان‘ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مصالحت کار کا کردار ادا کر رہا تھا۔
ملااختر منصور کی ہلاکت کے نتیجے میں پاکستان کا کردار مجروح ہوا ہے جس سے طالبان اور پاکستان کے درمیان فاصلے بڑھیں گے۔ وہ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔