ملالہ یوسف زئی اور ان کے والد کو برطانیہ کا پاسپورٹ مل گیا
لندن (ویب ڈیسک) دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ پاکستان کی ملالہ یوسف زئی نے ایک اور اعزاز اپنی جھولی میں ڈال لیا ہے۔
برطانیہ نے ملالہ اور انکے والد ضیاالدین یوسف زئی کو برطانیہ کا پاسپورٹ دے دیا۔ واضح رہے کہ دوہزار بارہ میں ملالہ یوسف زئی دہشت گردوں کے حملے کے بعد علاج کی غرض سے برطانیہ گئی تھیں اور اس وقت سے وہ وہیں قیام پذیر ہیں۔