ملائشیا ، کیکڑے نے دفاع میں چھری اٹھا لی
ملائشیا ( 92 نیوز ) ملائشیا کے ریستوران میں کیکڑے نے دفاع میں چھری اٹھا لی ۔
دلچسپ واقعہ ملائشیا کے ریستوران میں پیش آیا جہاں شیف جب کیکڑے کو پکانے لگا تو اس نے چھری اٹھا لی ۔
شیف نے بھی چھری اٹھا لی اور پھر دونوں میں دلچسپ لڑائی شروع ہوئی لیکن آخر میں میاں کیکڑے کو ہتھیار ڈالنے پڑے ۔
یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوئی اور اب تک لاکھوں افراد اسے دیکھ چکے ہیں ۔