مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی
سری نگر ( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے نیشنل کانفرنس کے اکبر لون نے لگائے۔
رکن مقبوضہ کشمیر اسمبلی اکبر لون کا کہناہے کہ وہ مسلمان ہیں ،ان کادل جلتا ہے جب انتہا پسند ہندوپاکستان کیخلاف نعرے لگاتے ہیں ۔
مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں بی جے پی کے ارکان نے پاکستان مخالف نعرے لگائے تھے جواب میں محمد اکبر لون نے پاکستان زندہ باد کےنعرےلگائے۔