مقبوضہ کشمیر میں ایک اور ننھی کلی کچل دی گئی
مقبوضہ کشمیر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں ایک اور ننھی کلی کچل دی گئی ، ضلع بانڈی پورہ کی تین سالہ بچی سے زیادتی کے خلاف وادی سراپا احتجاج بن گئی، بھارتی فورسز نے احتجاج کرنے والوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا،، پیلٹس اور آنسو گیس کے شیل لگنے سے درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیر میں ایک اور حوا کی بیٹی حیوانیت کی بھینٹ چڑھ گئی ، ضلع بانڈٰی پورہ کے علاقے سنبل میں انسانی بھیڑیے نے تین سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔