Thursday, September 19, 2024

معروف اداکارہ نکول کڈمین کی نجی ایئرویز کی تشہیری مہم میں شمولیت پر تنقید

معروف اداکارہ نکول کڈمین کی نجی ایئرویز کی تشہیری مہم میں شمولیت پر تنقید
April 8, 2015
ابوظہبی (ویب ڈیسک) اداکارہ نکول کڈمین متحدہ عرب امارات کی ایک نجی ائیرویز کی تشہیری مہم میں شامل ہونے پر فضائی میزبان خواتین کی تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔ فضائی میزبانوں نے الزام لگایا کہ اتحاد ائیرلائن خواتین ملازموں کا استحصال کرتی ہے۔ پیشہ ور فضائی میزبانوں کی تنظیم نے اداکارہ کے نجی ائیرویز کی اشتہاری مہم میں کام کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ نکول کڈمین نے ائیر ویز کی فلائنگ ری امیجنڈ نامی تشہیری مہم میں کام کیا ہے۔ فضائی میزبانوں کی تنظیم نے کڈمین کو خط میں کہا ہے کہ نکول کڈمین جس ائیرلائن کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے اس کا عمل نکول کی خواتین حقوق کی کوششوں کے منافی ہے اس لئےکمپنی کے فروغ میں حصہ دار نہ بنیں۔ دوسری طرف ائیر لائن نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی خواتین ملازموں کا بھرپور خیال رکھتی ہے، خط ایسے وقت لکھا گیا ہے جب امریکی فضائی کمپنیوں کی تنظیم حکومت سے خلیجی ائیر لائنز کے آپریشن میں توسیع روکنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔