Friday, September 20, 2024

معاشرے کی برائیوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہوں ، چیف جسٹس

معاشرے کی برائیوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہوں ، چیف جسٹس
February 22, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ وہ معاشرے کی برائیوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور انہوں نے معاشرے سے ناانصافی کے خاتمے کا آغاز کر دیا ہے ۔ ملک کی بقا قانون کی حکمرانی سے ہی ممکن ہے ۔ جج کا کام انصاف فراہم کرنا ہے ۔ ہم نے کسی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کرنی ۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی ترقی تعلیم، انصاف، قانون کی حکمرانی اور لیڈر شپ سے جڑی ہے ۔ پوری کوشش کر رہئے ہیں کہ عوام کو سستا اور جلد انصاف ملے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی پر سب کو اتفاق ہے ، ہم نے کسی کیساتھ لڑائی نہیں کرنی، ہماری جنگ اپنے ساتھ ہے ۔ کسی سے محاذ آرائی نہیں کرنی، ججز کا کام ڈیلیور کرنا ہے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ملک میں سب کو سستا انصاف فراہم کرنا چاہتے ہیں ، ملک کی بقا قانون کی حکمرانی میں ہے۔