Friday, September 20, 2024

مصطفیٰ کمال کے بیان پر جے آئی ٹی بنائی جائے : ارکان سندھ اسمبلی

مصطفیٰ کمال کے بیان پر جے آئی ٹی بنائی جائے : ارکان سندھ اسمبلی
March 4, 2016
کراچی(92نیوز)سابق ناظم کراچی مصطفٰی کمال کی پریس کانفرنس کےدوسرےروزبھی سیاسی  درجہ حرارت عروج پررہا اراکین اسمبلی کہتےہیں کہ مصطفیٰ کمال کےبیان پرجےآئی ٹی بنائی جائےتوایم کیوایم اراکین بھی اپنی جماعت کےدفاع کیلئے میدان میں موجودہیں۔ تفصیلات کےمطابق مصطفی کمال کی پریس کانفرنس نےسیاسی میدان میں نیاپنڈوراباکس کھول دیا ہے،سندھ اسمبلی میں جہاں کچھ اراکین مصطفیٰ کمال کےبیان پر جےآئی ٹی بنانےکامشورہ دےرہےہیں وہیں کچھ کاخیال ہےکہ ابھی مزید انکشافات سامنےآئیں گے۔ لیکن آفرین ہےایم کیوایم اراکین اسمبلی پرکہتےہیں ان الزامات سےان کی جماعت کوکوئی فرق نہیں پڑتا،مصطفیٰ کمال کوناظم کراچی بنتےہوئےیہ سب کیوں نہیں دکھائی دیا۔ اراکین اسمبلی کہتےہیں مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس  سےان کی جماعت کوفرق پڑے یا نہیں لیکن اس سےکراچی کی سیاست میں ہلچل ضرورپیداہوگی۔