مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے ، اجلاس میں وفاق میں حکومت سازی سے متعلق مختلف امور زیر غور آئیں گے ۔
ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی صدارت میں اجلاس طارق فضل چودھری کی رہائش گاہ پر ہوگا۔