Thursday, September 19, 2024

مسلم لیگ قاف کی پنجاب میں دہشتگردی کیخلاف فوجی آپریشن کی حمایت، حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا: پرویز الٰہی

مسلم لیگ قاف کی پنجاب میں دہشتگردی کیخلاف فوجی آپریشن کی حمایت، حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا: پرویز الٰہی
April 3, 2016
وہاڑی (نائنٹی ٹو نیوز) مسلم لیگ قاف نے پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف فوجی آپریشن کی حمایت کر دی۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں آرمی ایکشن درست ہے۔ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کیا۔ عوام کی سکیورٹی حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں۔ پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما وسابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ترجیح عوامی مسائل کا خاتمہ نہیں بلکہ ڈالر بناؤ نمائشی منصوبے ہیں۔ سانحہ گلشن اقبال پارک کے کئی زخمی ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ہمارے دور کی سہولیات، ادویات اور وینٹی لیٹر نہ ہونے کے باعث فرش پر پڑے دم توڑتے رہے۔ سابق نائب وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وہاڑی میں مسلم لیگ نون کے رہنما چودھری محمد اسلم سندھو سینئر ایڈووکیٹ اور چودھری محمد عمران اسلم نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ یہ ایسے حکمران ہیں جو کچھ کرتے نہیں اور اگر فوج کچھ کرے تو اس کے آپریشن کو متنازع بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔