مزار شریف فوجی بیس پر دہشت گرد حملے پر آرمی چیف کا اظہار مذمت
راولپنڈی (92نیوز)افغانستان میں دہشت گرد حملے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اظہار مذمت ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں ،مل کر شکست دینا ہوگی۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں ہونےو الے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ افغان قوم اورسیکورٹی فورسز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں ،انہیں مل کر شکست دینا ہوگی۔