Saturday, September 21, 2024

مختلف ممالک کا آئرش سویڈش ویکسین آسٹرازینکا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

مختلف ممالک کا آئرش سویڈش ویکسین آسٹرازینکا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ
March 16, 2021

برلن (92 نیوز) دنیا کے مختلف ممالک کا آئرش سویڈش ویکسین آسٹرازینکا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جرمنی، اٹلی اور فرانس میں آسٹرازینکا ویکسین کا استعمال روک دیا گیا، آئس لینڈ اور بلغاریہ بھی آسٹرازینکا کا استعمال ترک کر چکے ہیں، اسپین اور تھائی لینڈ نے بھی آسٹرزینکا ویکسین کے استعمال پر پابندی لگا نے پر غور شروع کردیا۔

انڈونیشیا کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ اور نیدرلینڈز نے آسٹرازینکا کا استعمال روکا تو ہم بھی روک دیں گے، ویکسین کو خون میں لوتھڑے بننے کی اطلاعات سامنے آنے پر روکا گیا۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ آسٹرازینکا کے تاحال کوئی مصدقہ سائیڈ ایفکٹ سامنے نہیں آئے، ویکسی نیشن کا عمل نہ روکا جائے۔