محمد حسیب پراچہ اور تمیزالدین قاضی کی ایئروائس مارشل کے عہدے پر ترقی
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت نے ائیر کموڈور محمد حسیب پراچہ اور ائیر کموڈور تمیز الدین قاضی کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی ہے ۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے ائیر کموڈور محمد حسیب پراچہ اور ائیر کموڈور تمیز الدین قاضی کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی ہے ۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ نے 1986 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی جبکہ ائیر وائس مارشل تمیز الدین قاضی نے اپریل 1987 میں پاک فضائییہ میں شمولیت اختیار کی۔