متحدہ کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین پاک سرزمین پارٹی کی پناہ میں آگئے
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین پاک سرزمین پارٹی شامل ہوگئےہیں ۔
اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آصف حسنین متحدہ قائد کے نام پر ملنے والا مینڈیٹ بھی چھوڑ کر آئے ہیں جبکہ فاروق ستار فکس میچ کھیل رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ گرتی ہوئی دیوار کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن دیوار کو بچانے والا اس وقت خود ملبے تلے دب جائے گا۔