Friday, September 20, 2024

ماسکو ،خواجہ آصف کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دہشتگردی سے متعلق تبادلہ خیال

ماسکو ،خواجہ آصف کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دہشتگردی سے متعلق تبادلہ خیال
February 21, 2018

ماسکو ( 92 نیوز ) ماسکو میں پاک،روس وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی  جس میں دوطرفہ تعاون،باہمی تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ فوجی تعاون کے حوالے سے مشترکہ کمیشن بنانے پر اتفاق اور مشترکہ مشقوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا ۔ ،خواجہ آصف نے کہا کہ ہر فورم پر پاکستان کی حمایت کرنے پر روس کے شکر گزار ہیں ۔

ماسکومیں وزیر خارجہ خواجہ آصف اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لوروف درمیان اہم  ملاقات ہوئی۔دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔دونوں ممالک میں فوجی تعاون کے حوالے سے مشترکہ کمیشن بنانے پر اتفاق ہو گیا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو کا کہنا تھا کہ  ماسکو اسلام آباد کے دہشت گردی کے خلاف  تعاون کو بڑھانے میں مزید مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ 2017 میں روس نے چار ایم آئی 35 ایم جنگی ہیلی کاپٹر پاکستان کے حوالے کئے جو دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

روسی وزیر خارجہ  نےدوستی نامی مشترکہ فوجی مشقوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا، لاوروو نےامید کا اظہار کیا کہ دوطرفہ معاشی و تجارتی تعاون کے امکانات بھی بہت روشن ہیں۔

پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے اس موقف کا خیرمقدم کرتا ہے کہ مسئلہ افغاستان کو حل کرنے کے عمل میں خطے کے ممالک کو شامل کیا جائے۔ہرعالمی فورم پر حمایت کرنے پرپاکستان روس کا مشکور ہے۔