Friday, September 20, 2024

لیفٹیننٹ کرنل توقیر حیدر کی نماز جنازہ چکلالہ گریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی

لیفٹیننٹ کرنل توقیر حیدر کی نماز جنازہ چکلالہ گریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی
March 1, 2016
راولپنڈی (92نیوز) لیفٹیننٹ کرنل توقیر حیدر کی نماز جنازہ چکلالہ گریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں چیف آف جنرل سٹاف جنرل زبیر محمود حیات‘ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال سمیت دیگر عسکری اور اعلیٰ سول حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل توقیر حیدر کل تربیلا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے تھے۔ لیفٹیننٹ کرنل توقیر حیدر کی تدفین چکوال میں ان کے آبائی علاقے میں کی جائے گی۔