لیسکو کی نااہلی نے مزید تین جانیں لے لیں
لاہور(92نیوز)لیسکوکی نااہلی نے مزیدتین جانیں لےلیں شاہدرہ میں بجلی کی خونیں تاریں ایک ہی گھرکےتین چراغ بجھاگئیں مرنےوالوں میں باپ بیٹااوربیٹی شامل ہیں۔
تفصیلات کےمطابق چندروزقبل وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے لاہورمیں بہت بلندوبانگ دعوے کیے کہ گھروں کےباہرسےگزرتی ہوئی بجلی کی سترفیصدتاروں کوکورکردیاگیاہے۔
وزیرمملکت کے دعووں کی قلعی اس وقت کھل گئی جب ونڈالہ روڈشاہدرہ کے تین رہائشی بجلی کاکرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہارگئے جاں بحق ہونے والوں میں باپ شریف، بیٹا اشفاق اوربیٹی مقدس شامل ہیں جاں بحق افرادکی لاشیں گھرپہنچیں توعلاقے میں کہرام مچ گیا اورہرآنکھ اشکبارہوگئی اہل علاقہ کاکہناتھاکہ لیسکو کومتعددبار درخواستیں دیں مگر تاریں نہ ہٹائی گئیں۔وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے واقعہ پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔