لندن: ساؤتھ ویسٹرن ریلوے سروس کی ٹرین میں 3 دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی
لندن (92 نیوز) لندن کے ساؤتھ ویسٹرین ریلوے سروس کی ٹرین میں تین دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مسافر ٹرین کلیپ ہیم سے ووکنگ جا رہی تھی کہ اس دوران اس میں دو دھماکے ہوئے ۔ جونہی ٹرین بیری لینڈز اسٹیشن پر پہنچی تو ایک اور دھماکا ہو گیا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی ۔
آگ لگنے کے بعد مسافروں کو فوری ٹرین سے اتار کر سروس معطل کر دی گئی ۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے اتنے زور دار تھی کہ آس پاس موجود گھر بھی لرز اٹھے ۔
ادھر حکام نے کہا کہ واقعہ الیکٹریکل سسٹم میں خرابی کے باعث پیش آیا ۔