Thursday, September 19, 2024

لاہور ،گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کام آج شروع نہ ہو سکا

لاہور ،گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کام آج شروع نہ ہو سکا
December 3, 2018
لاہور ( 92 نیوز)گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کام آج کے روز شروع نہ ہو سکا جبکہ دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ میں گورنر ہاؤس کی دیواریں گرائے جانے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کے احکامات کے مطابق گزشتہ روز گورنر ہاؤس کی دیواریں گرائے جانے کا عمل شروع  تو کیا گیا لیکن  آج دیواروں کو مزید نہیں گرایا گیا ۔  دیورایں گرانے  کے آغاز پر گورنر ہاؤس کے کچھ حصے پر دیواروں پر موجود جنگلے گرا دئیے تھے  ۔ عوام کی جانب سے بھی حکومت کےاس اقدام کی بھرپور تعریف کی جارہی ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہےکہ حکومت کے اس قدم سے مثبت پیغام جائے گا دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں گورنر ہاؤس کی دیواریں گرائے جانے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ گورنر ہاؤس ایک تاریخی عمارت ہے اس کی دیواریں گرانا غیر قانونی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے اور جنگلہ لگانے پر 5 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت آئےگی اور اس پر ایک مہینہ کا وقت لگے گا۔