Friday, September 20, 2024

لاہور : کانسٹیبل کے گھر پر چھاپہ‘ بھارتی سمیں‘ 6 پاسپورٹ اور منشیات برآمد

لاہور : کانسٹیبل کے گھر پر چھاپہ‘ بھارتی سمیں‘ 6 پاسپورٹ اور منشیات برآمد
March 1, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں پولیس اور رینجرز نے منشیات اسمگلنگ میں ملوث کانسٹیبل کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔ کانسٹیبل کے گھر سے ہیروئن کے علاوہ بھارتی سمیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اور باٹا پور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران کانسٹیبل ندیم کے گھرپر چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں ہیروئن اور 21 پاکستانی اور دو بھارتی سموں کے علاوہ چھ پاسپورٹ بھی برآمد کر لئے۔ قبضے میں لئے گئے پاسپورٹس پر بھارتی ویزے لگے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس کانسٹیبل ندیم منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ چھاپے کے وقت ندیم گھر پر موجود نہیں تھا لیکن بعدازاں پولیس نے اس کو گرفتار کر لیا۔ کانسٹیبل ندیم انویسٹی گیشن ونگ تھانہ ڈیفنس بی میں تعینات ہے جس کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اس پہلو پربھی تفتیش کی جارہی ہے کہ کہیں وہ کسی قسم کی جاسوسی میں تو ملوث نہیں۔