لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسر ہوگئی، فواد چودھری
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں کہ لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسر ہوگئی۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ آئندہ 45 دنوں میں پنجاب کے تمام خاندان صحت کارڈ کے ذریعے دس لاکھ تک سالانہ کے علاج کے اہل ہوں گے۔
فواد چودھری نے مزید لکھا کہ اس انقلابی پروگرام سے صحت کے اخراجات اب لوگوں کے بجٹ کا حصہ نہیں رہے، یہ خرچ حکومت اٹھائے گی۔
صحت کارڈ کی سہولت لاہور ڈویژن کے ان ہسپتالوں میں میسر ہے https://t.co/kFT8GXPJYs pic.twitter.com/9sYJvZg8J8
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 2, 2022