لاہور : ٹرک کی رکشہ کو ٹکر تین سالہ بچی موقع پر جاں بحق
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے بھگت پورہ میں رنگ روڈ پر ٹرک نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے تین سال کی بچی ایمان موقع پر جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق رکشے میں رکشہ ڈرائیور کی فیملی سوار تھی جو زخمی ہوگئی ۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا ہے جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔