Friday, September 20, 2024

لاہور: نامعلوم ملزمان نے دو تاجر بھائیوں کو قتل کر دیا

لاہور: نامعلوم ملزمان نے دو تاجر بھائیوں کو قتل کر دیا
March 1, 2016
لاہور(92نیوز)لاہورمیں دن دیہاڑے دہرے قتل کی واردات ،نامعلوم ملزمان نے دوتاجربھائیوں کوقتل کردیا گولیوں کی تڑتڑاہٹ سےعلاقےمیں خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کےمطابق بیڈن روڈ پر دو نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے تاجراسدکوسرمیں گولی مارکرقتل کردیا ملزمان  کاغصہ یہیں ختم نہ ہوا ، اورانہوں نے دکان میں گھس کر مقتول اسدکےبڑے بھائی عثمان کوبھی گولیاں مارکرہلاک کرڈالا ۔ مقتولین کے باپ نےبتایاکہ ان کی کسی سےکوئی دشمنی نہیں ،انہیں صرف انصاف چاہیے۔ ایس پی سٹی محمد ہارون کے مطابق یہ ڈکیتی کی واردات نہیں ،اصل حقائق جاننے کےلیے تفتیش شروع کردی ہے واقعے کے بعد تاجروں نے مارکیٹ کو بندکرتےہوئے ملزمان کو جلدازجلد گرفتارکرنے کامطالبہ کیا۔