لاہور : مغلپورہ سے اغوا ہونے والی بچی سندھ سے بازیاب
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے مغلپورہ سے اغوا ہونے والی بچی سندھ سے بازیاب ہوگئی ہے ۔ دس سال کی معذور شاہدہ کو دو ماہ قبل اغوا کیا گیاجبکہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد بچی لواحقین کے حوالے کردی ۔