لاہور ، محکمہ صحت کی کارکن خواتین مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آ گئیں
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں محکمہ صحت کی کارکن خواتین اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر آ گئیں ۔ورکرز کی جانب سے مال روڈ چیئرنگ کراس پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجب کہ خواتین نے سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بھی بند کر دی ۔
لاہور کے مال روڈ پر ڈی ایچ کیو اسپتال بہاول نگر کی ملازمین چئیرکراس پر سراپا احتجاج بن گئیں ۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا اورشہریوں کوشدیدمشکلات پیش آئیں ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کوئی بات نہیں سنتا جب تک ہماری نوکریاں مستقل نہیں کی جائیں گی احتجاج جاری رہےگا ۔
مال روڈ پرشہریوں اور مظاہرین میں تلخ کلامی بھی ہوئی جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ۔