Thursday, September 19, 2024

لاہور: محافظ ٹاؤن سے200سے زائد مردہ برائلر مرغیاں برآمد

لاہور: محافظ ٹاؤن سے200سے زائد مردہ برائلر مرغیاں برآمد
March 8, 2016
لاہور(92نیوز)لاہورکے علاقے محافظ ٹاؤن سے دو سو سے زائد مردہ برائلر مرغیاں برآمدکرکےدو ملزموں کو گرفتار کر لیاگیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق لاہوریوں کی صحت خطرے میں ہے ان کو کھانے میں کبھی گدھوں کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے تو کبھی ناقص خوراک دی جاتی ہے ۔ پولیس نے تازہ کارروائی لاہور کے علاقے محافظ ٹاؤن میں کی جہاں ناکے پر موجود اہلکاروں نے دو سو سے زائد مردہ برائلر مرغیاں برآمد کر لیں۔