Friday, September 20, 2024

لاہور: مال روڈ پر نابینا افراد کا دھرنا تیسرے دن بھی جاری

لاہور: مال روڈ پر نابینا افراد کا دھرنا تیسرے دن بھی جاری
February 21, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور میں مال روڈ پر نابینا افراد کا دھرنا تیسرے دن بھی جاری ہے۔ مرکزی شاہراہ پر دھرنے کے باعث دیگر سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔

صوبائی دارالحکومت کی مرکزی شاہراہ مال روڈ پر نابینا افراد جم کربیٹھ گئے۔

تیسرے دن بھی مظاہرین ٹس سے مس نہیں ہوئے، کہتے ہیں اپنے مطالبات منوائے بغیرنہیں اُٹھیں گے۔

سیون کلب پردھرنے کی وجہ سے مال روڈ کی ذیلی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

جیل روڈ، کینال روڈ، ایمپرس روڈ، ایجرٹن روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

مظاہرین کہتے ہیں ان کی مشکلات کو نظرانداز کرتے ہوئے کوئی حکومتی عہدے دار مذاکرات کے لئے نہیں پہنچا۔