لاہور: مال روڈ دھماکے کا ایک سہولت کار پکڑا گیا
لاہور (92نیوز) حساس اداروں نے مال روڈ دھماکے کا ایک سہولت کار پکڑ لیا۔ حساس اداروں نے لاہور دھماکے کے منصوبہ سازوں کے خلاف وسیع آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ لاہور میں خوفناک دہشت گردی کی کڑیاں ٹانک سے ملتی ہیں۔ اُدھر آئی جی پنجاب کہتے ہیں شہید کیپٹن مبین کو جان کے خطرے پر لاہور ٹرانسفر کیا گیا تھا۔