لاہور ، لیگی ایم این اے کی آمد پر کارکنوں کی ہوائی فائرنگ، علاقے میں خوف وہراس
لاہور ( 92 نیوز ) لیگی ایم این اے ملک ریاض کی شاہدرہ آمد پر کارکن اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرتے رہے ۔
ہوائی فائرنگ سے علاقہ مکین خوف و ہراس کا شکار ہو گئے جبکہ لیگی کارکن بھنگڑے ڈالتے رہے ۔ اس موقع پر پولیس کا کردار خاموش تماشائی کا رہا ۔
ایم این اے ملک ریاض گلی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے شاہدرہ پہنچے تھے ۔