لاہور: لندن جانیوالےپرواز میں بم کی اطلاع ،اسٹنسڈ ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا
لاہور(92نیوز)لاہور سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 میں بم کی اطلاع ۔ جہاز کو لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پراترنے کی اجازت نہ ملی ۔
ذرائع کے مطابق پروازکو لندن سے60 کلو میٹر دور اسٹنسڈ ائیرپورٹ پر اتار لیا گیاجہاں اسے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا ۔
مسافروں کو بحفاظت باہر نکالنےکےبعد سکیورٹی اداروں نے جہاز میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔