لاہور شالیمار لنک روڈ پر گردن پر ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق
لاہور (92 نیوز) لاہور شالیمار لنک روڈ پر گردن پر ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ اسد نامی نوجوان موٹرسائیکل پر ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا کہ قاتل ڈور کا نشانہ بن گیا۔
جاں بحق ہونیوالے نوجواں کے ورثاء کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات صرف باتوں کی حد تک ہیں۔ ان کا کہنا ہے جب اسد کو لے کر اسپتال پہنچے تو وہاں بھی کسی نے تعاون نہیں کیا۔ پولیس بھی حسب روایت تاخیر سے موقع واردات پر پہنچی۔
ادھر ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او مغلپورہ سعید انور کو معطل کر دیا۔ انہوں نے کہا شہریوں کی جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ پتنگ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔