لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج، موٹر وے بند
لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، حد نگاہ کم ہونے سے موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے خانقاہ ڈوگراں تک بند کردیا گیا۔
ایم تھری لاہور سے عبدالحکیم، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بھی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔
لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر بھی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے، شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی گئی۔