Friday, September 20, 2024

لاہور : سالانہ کروڑوں کے بجٹ کے باوجود پولیس کا ٹرانسپورٹ سسٹم بہتر نہ ہوسکا

لاہور : سالانہ کروڑوں کے بجٹ کے باوجود  پولیس کا ٹرانسپورٹ سسٹم بہتر نہ ہوسکا
March 2, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور پولیس کی گاڑیاں کھٹارہ آدھے سے زائد دھکا سٹارٹ ہو گئیں سالانہ کروڑوں روپے کے بجٹ کے باوجود پولیس کا ٹرانسپورٹ سسٹم بہتر نہ ہو سکا۔ تفصیلات کےمطابق امن وعامہ کا قیام یقینی بنانا ہو  یا پٹرولنگ یاپھر کہیں چھاپہ مارنا ہو گاڑیاں پولیس کی بڑی ضرورت ہیں۔  پولیس کے پاس گاڑیاں تو بہت ہیں لیکن آدھی سے زیادہ دھکا سٹارٹ  1131گاڑیوں میں 627 اپنی معیاد پوری کر چکی ہیں حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس کی گاڑیاں دیہات میں 5سال جبکہ شہری علاقوں میں 6سال تک استعمال کی جا سکتی ہیں۔ 16سو سی سی سے چھوٹی گاڑیاں دو لاکھ کلومیٹر تک ا ستعمال کرنے کے بعد تبدیل کی جانی ضروری ہیں جبکہ 16سو سی سی سے بڑی گاڑیاں اڑھائی لاکھ کلومیٹر تک چلائی جا سکتی ہیں۔ پولیس کے پاس موجود گاڑیوں میں آپریشن ونگ کی گاڑیاں سب سے زیادہ خستہ حالت میں ہیں۔ 516میں سے 357اپنی عمر پوری کر چکی ہیں۔ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپوں میں استعمال ہونے والی انویسٹی گیشن پولیس کی 174میں سے 146 گاڑیاں کھٹارہ بن چکی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی ابتر حالت کی سب سے بڑی وجہ ان کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنا ہے۔ پولیس لائن میں موجود ورکشاپ میں گاڑیوں کی مرمت نہ ہونے کے برابر ہے۔