لاہور ، زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور ( 92 نیوز ) قصور کی ننھی کلی زینب کے قاتل عمران کو سر عام پھانسی دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔
درخواست عوامی تحریک کی جانب سے دائر کی گئی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سر عام پھانسی نہ دینے کا کوئی قانون اور آئین نہیں ہے اس لئے ملزم کو سر عام پھانسی دی جائے ۔
درخواست میں التجا کی گئی کہ ملزم کو اسی جگہ پھانسی دی جائے جہاں اس نے معصوم زینب کو قتل کیا تھا ۔