لاہور ، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، چھ دہشت گرد گرفتار
لاہور (92 نیوز) حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔
خود کش حملہ آور سمیت چھ دہشت گرد گرفتار کر کے خودکش جیٹ، ڈیٹونیٹر اور بارودی مواد برآمد کر لیا ۔
گرفتار دہشت گردوں میں اسلام الحق ،جہانگیر شاہ ،عمران ، وقارالامین اور علیم شامل ہیں ۔
خود کش حملہ آور کی شناخت لقمان کے نام سے ہوئی ہے ۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد لاہورمیں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے ۔ بیدیاں روڈ اور فیروز پور روڈ حملے میں ملوث تھے ۔
ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد گجو متہ کے ایک مدرسے میں پناہ لیتے اور منصوبہ بندی کرتے تھے ۔
حساس ادارے نو مارچ سے ان کا پیچھا کر رہے تھے ۔