لاہور: دکان میں سِلنڈر دھماکا،ایک شخص جاں بحق
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں دکان میں سِلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں دکان میں اچانک سلنڈر دھماکہ ہوگیا ہے ۔
سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے ۔
جبکہ دھماکے سے آواز دور دور تک بھی سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
دھماکے سے دکان میں آگ بھڑک ٹھی جس پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا یا ہے ۔