لاہور ایشیاء کا آلودہ ترین شہر بن گیا، مشاہد اللہ کا سینیٹ میں تحریری جواب
لاہور ( 92 نیوز ) وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرایا ہے کہ لاہور ایشیاء کا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے ۔
تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں کارخانوں اور گاڑیوں کے دھویں کے باعث آلودگی میں اضافہ ہوا ۔ جواب میں مسئلے کے فوری حل کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے ۔