لاہور،پرویز مشرف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع
لاہور (92 نیوز) پرویز مشرف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کر دی گئی ۔
نیب نےشکایت کنندہ کرنل (ر) انعام الرحیم سے پرویز مشرف کے خلاف شواہد مانگ لئے ۔
شکایت کنندہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سابق صدر نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے ،انہوں نے اندرون اور بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں۔