لاہور،ٹول ٹیکس میں اضافے کیخلاف شیراکوٹ چوک پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور میں ٹول ٹیکس میں اضافےکیخلاف شیراکوٹ چوک پر ٹرانسپورٹرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کے احتجاج کےباعث موٹروے جانے والی ٹریفک جام ہو گئی ۔ مظاہرین کےمطابق رنگ روڈ پر ناجائز ٹیکس اور غنڈہ گردی کی جا رہی ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ ٹیکس کم کرنے تک احتجاج جاری رہےگا۔