لاہورائیر پورٹ پر ایک کلو ہیروئن چین سمگل کرنے کی کوشش ناکام
لاہور (92نیوز) پاکستان سے چین ایک کلو ہیروئن کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اے ایس ایف نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ کا رہائشی لقمان لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے نجی ایئرلائن کے ذریعے چین کے شہر گوانگ ژو جا رہا تھا
جہاں اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ایک کلوگرام ہیروئن برآمد ہو گئی جس پر اے ایف ایس نے ملزم لقمان کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔