لاس اینجلس کی جھاڑیوں میں آگ،200گھرخالی کرالئے گئے
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس کی جھاڑیوں میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کرلی،امدادی اداروں نے دوسو کے قریب گھروں کو خالی کرالیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ہائی وے فائر نامی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرتے ہوئے چینو ہلز پر مشتمل ایک سو پچھتر ایکڑ کے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ہے ،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
ریسکیو کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔