Thursday, September 19, 2024

قوم کے نمائندے اپنے اثاثوں کی تفصیلات چوری چھپے جمع کرانے لگے

قوم کے نمائندے اپنے اثاثوں کی تفصیلات چوری چھپے جمع کرانے لگے
March 8, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پانچ ماہ گزر جانے کے باوجود الیکشن کمیشن اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری نہ کر سکا۔ اثاثہ جات جمع کرانے کی آخری تاریخ تیس ستمبر تھی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کو اثاثہ جات اور گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن دی اور مقررہ ڈیڈ لائن تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا اعلان بھی کیا۔ زیادہ تر اراکین نے تو مقررہ وقت پر تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں لیکن الیکشن کمیشن اپنا کام پانچ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود مکمل نہ کر سکا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق چوری چھپے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ پی پی 252 سے رکن صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات پانچ ماہ کے بعد الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہیں۔ الیکشن کمیشن آئینی خلاف ورزی کرنے والوں کا محافظ بن چکا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف نہ تو ایکشن لیا گیا اور نہ ہی کمیشن نے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے عوامی نمائندوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات ہی مشتہر کی ہیں۔