قمر منصور کو جیل میں بیڈ ،کموڈ اور دیگر اشیاء فراہم کر دی گئیں
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم رہنما قمرمنصورکوجیل میں بیڈ،کموڈاوردیگراشیافراہم کردی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں انسداددہشت گردی عدالت کےحکم پرایم کیوایم رہنما قمرمنصورکوجیل میں بیڈ،کموڈاوردیگراشیافراہم کی گئیں۔
واضح رہےایم کیوایم کی جانب سےقمرمنصورکامیڈیکل چیک اپ اوردیگرسہولیات فراہم کرنےکیلئےاےٹی سی میں درخواست دائرکی گئی تھی۔